جموں //پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے پارٹی میں مختلف عہدوں پر تعینات ہوئے نئے ممبران کیلئے استقبالیہ پروگرام کااہتمام کیا گیا ۔پارٹی دفتر گاندھی نگر میں جنرل سیکرٹری فقیر چند بھگت کی سربراہی میں منعقد کئے گئے اس پروگرام میں سنیئر لیڈران و کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نئے منتخب ہوئے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سیکرٹری نے زور دیتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے کام کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی مشترکہ طور پر ریاست جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی عوام میں آپسی ہم آہنگی اور یکجہتی کو بحال رکھنے کیلئے کام کررہی ہے ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئیپی ڈی پی ترجمان ابجیت جسورٹیہ نے کہاکہ پارٹی وادی میں خراب صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا رول ادا کرئے گی ۔جبکہ چوہدری حسین علی وفا نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہاکہ انہوں نے پارٹی کی زیر اثر مختلف تنظیموں میں نئے ممبران کو منتخب کیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نئے منتخب ممبران پارٹی کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کر نے میں اہم رول ادا کرئینگے ۔اس پروگرام میں نئے منتخب ممبران میں سے غلام نبی تانترے ضلع صدر بانڈی پورہ ،ایس جگدیپ سنگھ ضلع صدر کٹھوعہ ،یوگیندر سنگھ ضلع صدر کٹھوعہ دیہی ،مشتاق احمد زونل صدر بنی کے علاوہ رومیش کول ،امریک سنگھ راین ،بھوشن لعل ڈوگرہ ودیگران بھی موجود تھے ۔