مینڈھر //مینڈھر کے علاقے ناڑ میں پی ڈی پی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سابق ایس پی جہانگیر خان نے کی جبکہ اس موقعہ پر پی ڈی پی لیڈر سردار ندیم رفیق حسین خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں سابق سرپنچ منشی خان ،محمد اعظم بھٹی ،حاجی محمد صدیق ،حاجی محمد حسین ،حاجی مشتاق ،محمد خورشید، محمد شفیق خان، حاجی زبیر وغیرہ بھی موجو دتھے ۔اس دوران سڑکوں کی خستہ حالی کے علاوہ بجلی کی ناقص سپلائی، پانی کی سخت قلت اور بی پی ایل کی فہرستوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیااور مقامی مسائل اجاگر کئے گئے ۔ندیم خان نے تمام مسائل سننے کے بعد یقین دلایاکہ وہ ان کے حل کیلئے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے بات کریںگے اور ان مسائل کے حل کی پوری پوری کوشش کی جائے گی ۔
سرنکوٹ میں پی ڈی پی کا ماہانہ اجلاس
بختیار حسین
سرنکوٹ// ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں پی ڈی پی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہواجس کی صدار ت ضلع صدرشمیم احمد ڈار نے کی ۔میٹنگ میں شامل لوگوںنے اپنے اپنے مسائل اجاگر کئے ۔کئی لوگوںنے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے کھلواڑ کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ حالانکہ ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ایک وفد نے ملاقات کرکے یہ مانگ کی تھی کہ بوریل کسی مرکزی مقام پر نکالاجائے جہاںسے سبھی کو پانی کی سہولت مل سکے لیکن متعلقہ افسران نے لوگوں کی منشیٰ اور ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کو نظرانداز کرتے ہوئے بورویل پمروٹ میں نکالاجس کی وجہ سے گونتھل کی عوام کو پانی نہیں مل سکا۔انہوںنے کہاکہ ماہڑہ کی پانی سپلائی لائین ٹوٹ چکی ہے جس کو متعلقہ محکمہ ٹھیک نہیں کررہا۔اسی طرح سے انہوںنے کہاکہ فضل آباد کی ہزاروں کی آبادی بھی مشکلات کاشکار ہے اور ہنوز کئی مقامات پر بجلی کی ترسیلی لائنیں سرسبز درختوںسے لٹکی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دھڑا موہڑا دندی دھڑا کو نیابت کا درجہ دیا جائے ۔شمیم احمد ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام اور پارٹی ہائی کمان سے بات کریںگے ۔انہوںنے کہاکہ پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اوراگر کوئی علیحدہ سے میٹنگ کرتاہے تو اس کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوںنے کارکنان پر زور دیاکہ وہ پارٹی کو مضبو ط بنائیں ۔اجلاس میںایوب شبنم ،ایم این قریشی، عبد الحمید منہاس ،محمد اسلم منہاس ،سرور خان منہاس، محمد بشیر منہاس ،ماسٹر مہد جو ،محمد اسداللہ شکاری ،عارف حسین شاہ ،عباس خان وغیرہ بھی موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر نظامت کے فرائض زونل سیکریٹری کبیر حسین قریشی نے انجام دیئے۔