جموں //پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نوجوانوں کا استعمال فقط ووٹ بینک کیلئے نہیں کر رہی ہے بلکہ ان کی توانائی کو ریاست جموں و کشمیر کی تعمیر کے لئے مثبت طریقہ سے استعمال کر رہی ہے ،تاکہ ریاست کو امن اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں موجودہ سرکار نوجوانوں کی صلاحیت کو نکھار نے اور انکی توانائی کو ریاست کی خوشحالی کیلئے استعمال کرنے کے لئے متعدد اقدام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے حالیہ پہل بشمول رہبر زراعت، رہبر جنگلات، رہبر کھیل اور بھرتی عمل میں شفافیت ،لڑکیوں کے لئے مفت تعلیم، سکوٹی سکیم ،سکالرشپ، 9000سے زائد نوجوانوں کو عام معافی،ضلع سطح پر تعلیمی دورے،بلاک سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کا متعارف کرنا موجودہ سرکار کی نوجوانوں کی زندگیوں میںترقیوں کی شروعات ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نوجوانوں کی ایک بھاری تعداد نے نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کو خیر باد کرکے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شرکت کی۔اس موقعہ پر پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین ، سوم ناتھ ٹھاکور، ڈاکٹر بال کرشن ،انوپ کمار اور محمد رمضان ، بھی موجود تھے۔پی ڈی پی میں شرکت کرنے والوں میں آدتیہ ٹھاکور، انورود ٹھاکور، رجعت ٹھاکور، انمول ٹھاکور، وکی ٹھاکور ،عامر وانی، لکی کمار، ششی بھوشن ،نودیپ ٹھاکور اور بکرم ٹھاکور بھی شامل ہیں۔.