ڈوڈہ// ڈوڈہ خطہ کے لئے علاحدہ ایجوکیشن بورڈ و کے تحت کلسٹر یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ نے کہا کہ وہ ان دونوں اداروں و ڈوڈہ۔ دیسہ ۔کپرن سڑک کی تعمیر اور جموں کشمیرہائی کورٹ بنچ ڈوڈہ کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ بھرت، بگلہ، کھونوں وغیرہ کا دورہ کر کے علاقہ کے دورہ کے دوران شہاب بٹ نے کئی عوامی وفود سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے سابقہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حکمران کروڑوں کی لاگت خرچ کرنے کے باوجود اپنے گھر کے لئے راستہ تعمیر نہ کر سکے اور ڈوڈہ بھرت روڈ کے لئے کروڑوں روپے عوامی خزانہ سے نکال کر کنبہ پروری پر خرچ کئے ورنہ یہ سڑک ریاست میں سب سے بہتر اور خوبصورت سڑک ہوتی اور یہی حال علاقہ میں آنگن واڑی مراکز کا بھی ہے غریب، کسان ،مزدور، پسماندہ طبقہ کو زیور تعلیم سے محروم رکھنے کے لئے تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کیا ہے۔ کہیں بنیادی ڈھانچہ نہ ہے اور اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے اور اپنے خاص الخاص گھرانوں سے وابستہ اساتذہ کو گاوں سے اُٹھا کر اُن کے بچوں کو اعلیٰ و معیاری تعلیم دلانے کے لئے قصبہ جات میں تبادلہ کیا اور گاوئں میں سکولوں کو تباہ و برباد کر دیا ہے انہوں نے لوگوں سے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے اپنے گاوں میں تعلیمی اداروں پر رکھنے کی صلاح دی ہے ۔اُنہوں نے سابقہ حکمرانوں پر ڈوڈہ میں واحد اعلیٰ تعلیمی ادارے کو مسلسل بارہ برس تک نظر انداز کر نے کا مبینہ الزام لگایا اور کہا کہ ہم نے بہت قلیل عرصہ میں نامساعد حالات کے باوجود کالج کو PG کالج کا درجہ دلایا، نئے مضامین متعارف کرائے اور بنیادی ڈھانچہ پر توجہ دی ہے ۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ علاقہ بھرت ڈل درمن ، ناگنی، پیسیرن وغیرہ کی خوبصورتی کو سیاحت کے طور پیش کر کے کم از کم پہلے مرحلہ میں مقامی سیاحوں کی آمدورفت یقینی بنانے کے لئے کوشش کریں گے۔ انہوں نے لوگوں کو خود روزگار سکیموں ڈیری مرغی پالن، باغبانی، اخروٹ، کیرم کشی پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی اور محکمہ RDD پر خصوصی نظر رکھنے پر بھی زور دیا ۔ اس دورہ میں کئی سینئر لیڈربھی ان کے ساتھ تھے۔