راجوری // ضلع صدرپی ڈی پی اعجاز مرزا نے دوبارہ ضلع صدرنامزد ہونے کے بعد پارٹی نائب صدرسرتاج مدنی سے ملاقات کی ۔اس دوران اعجاز مرزا نے مدنی کو راجوری کے تنظیمی امورکے بارے میں مطلع کیا اور ترقیاتی سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی عوامی مسائل کے حل کی خاطر سنجیدہ ہے اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں پارٹی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مرحوم مفتی سعید راجوری سے خصوصی ہمدردی رکھتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ انہوںنے اس خطے کو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی اور مغل روڈ جیسا تحفہ دیا اور مرحوم کے دو رمیں تعمیروترقی کے نمایاں کام ہوئے۔مرزا کے مطابق انہوںنے پارٹی نائب صدر سے درہال میں ڈگری کالج کے قیام پر بھی بات کی اور انہیں امید ہے کہ یہ کالج قائم ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ دیگر مسائل بھی حل ہوںگے ۔