مینڈھر//پی ڈی پی مینڈھر اکائی کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت پی ڈی پی ریاستی سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد معروف خان منعقد ہوا جس میں پارٹی کے متعدد کارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مقررین نے گزشتہ دنوں مینڈھر کے متعدد علا قوں کئی سیاسی و سماجی شخصیات کے ہوئے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے مشترکہ طورپر دعائے مغفرت بھی کی ۔پارٹی کے زونل صدر حاجی محمد اعظم ساگرنے گزشتہ دنوں پارٹی کی سنیئر لیڈر زاہدہ چوہدری ، حاجی محمد صادق خان ،مظفر حسین شاہ صابر حسین شاہ ،نمبردار رشید خان کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیات کا اچانک جدا ہونے سے سماج میں ایک خلاء پیداء ہوگئی ہے ۔پی ڈی پی کے ریاستی سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد معروف نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زاہدہ چوہدری کی اچانک وفات سے بہت بڑا صدمہ پہنچاہے وہ ایک شریف ہمدرد خاتون تھیں ۔انہوں نے ہمیشہ سماج کی تعمیر وترقی امن و بھائی چارے کیلئے کام کیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔مقررین نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ہے ۔اجلاس میں محمد صادق چوہدری،عنایت اللہ خان،تنویر اقبال قریشی،مولوی مشتاق خان،مولانا مختارخان،حاجی یونس میر،محمد حنیف،شکیل قریشی،ذوالفقار منہاس،ایڈوکیٹ غضنفر احمد خان،اکبر خان یونس ملک،لیاقت خان،عاشق احمد خان،قیوم خان،سجاد احمد کاکاممبر پنچائت حلقہ تکیہ کالابن وغیرہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔