منجاکوٹ //پرائمری ہیلتھ سنٹر منجاکوٹ میں الٹراسائونڈ مشین بے کار پڑی ہوئی ہے جبکہ لوگوں کو ایمبولینس سہولیات بھی فراہم نہیں ۔مقامی لوگوںنے حکام سے مانگ کی ہے کہ چونکہ یہ ہسپتال جموں پونچھ شاہراہ پر واقع ہے اور اس کے ساتھ بہت بڑی آبادی کو طبی سہولت فراہم کررہاہے اس لئے اس میں ہر طرح کی سہولیات دستیاب رکھی جائیں ۔ فاروق خان نے کہا کہ پی ایچ سی منجاکوٹ راجوری پونچھ شاہراہ کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقہ میں بھی آتا ہے جس کو حکومت کی طرف سے نظرانداز رکھاجانا افسوسناک ہے ۔ان کاکہناتھاکہ منجاکوٹ بہت بڑااور وسیع علاقہ ہے لیکن اس ہسپتال کو صرف ایک ایمبولینس دی گئی ہے جو ناکافی ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پی ایچ سی منجاکوٹ کیلئے ایک اور ایمبولینس گاڑی کو منظوری دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایچ سی منجاکوٹ میں پچھلے ڈھائی سال سے الٹراساؤنڈ مشین بند پڑی ہوئی ہے اور محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ مقامی سطح پر مشین خراب ہونے کے باعث لوگوں کو راجوری کارخ کرناپڑتاہے ۔انہوںنے کہاکہ اتنے بڑے علاقے کے انحصار والے اس طبی مرکز کا یہ حال نہیںہوناچاہئے ۔