مہور//سب ڈویژن مہور کے پگیہالہ اور برنسال کے لوگوں نے آج تحصیل دفتر کے مطالبہ کو لے کر مظاہرے کئے۔جیسے کہ آپ جانتے گزشتہ کئی دنوں سے حلقہ گلابگڑھ میں لوگ تحصیل دفتر کے مطالبہ کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔گلابگڑھ کے لوگ اس مسئلے کو لے کر تقسیم ہوگئے ہیں ۔ کچھ پنچایتوں کا مطالبہ ہے تحصیل صدر دفتر کو گلابگڑھ میں دیا جائے اور کچھ پنچایتیوں کا اعتراض ہے کہ گلابگڑھ میں دفتر چلنا ناممکن ہے کیوں کہ گاؤں گلابگڑھ مہور کے کونے میں ہے۔یہاں آج گلابگڑھ کے پگیہالہ کے لوگوں نے مظاہرے کئے ان کی مانگ تھی تحصیل دفتر کو جلد سے جلد گلابگڑھ میں دیا جائے۔