ایجنسیز
اڈپی (کرناٹک// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ پچھلی حکومتیں دہشت گرد حملے کے بعد جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتی تھیں لیکن نیا ہندوستان جھکتا ہے اور نہ لوگوں کی حفاظت سے ہچکچاتا ہے۔پی ایم نے کہا کہ قومی سلامتی کے ساتھ جڑ کرسب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے ۔وزیر اعظم نے اڈوپی میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا”پچھلی حکومتیں دہشت گردانہ حملے کے بعد خاموش بیٹھی رہتی تھیں لیکن نیو انڈیا نہ تو جھکتا ہے اور نہ ہی اپنے لوگوں کی حفاظت کرنے سے ہچکچاتا ہے،” ۔ اس سال اپریل میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کو یاد کرتے ہوئے جس میں 26 لوگ مارے گئے تھے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، مودی نے کہا کہ متاثرین میں کرناٹک کے لوگ بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے آپریشن سندور کے دوران حکومت کے عزم، اس خوفناک واقعے پر ہندوستان کا فوجی ردعمل کو دیکھا،جہاں پاکستان میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈز پر درست حملے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم لال قلع سے کرشنا کا ہمدردی کا پیغام دیتے ہیں اور مشن سدرشن چکرا کا بھی اعلان کرتے ہیں۔