پونچھ//سرنکوٹ پونچھ میں اتوار کے روز فوج اورپولیس کی مشترکہ ٹیم نے جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں سے بڑی مقدار میں ہتھ گولے برآمد کئے گئے ہیں۔ ضلع پونچھ کے پھگلا سرنکوٹ میں فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو ڈھونڈ نکالا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر یہ آپریشن کیا گیا جس دوران قریب 19گرینیڈ برآمد کئے گئے ہیں تاہم فوری طورپر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔