پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی جانب سے آپسی بھائی چارے و یکجہتی کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ضلع کے سلوتری علاقہ میں منعقدہ اجلاس کا اصل مقصد مکینوں میں آپسی بھائی چارے کےساتھ ساتھ فوج اور عوام میں تعلقات کومزید مضبوط بنانا تھا ۔غور طلب ہے کہ فوج کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں مقامی لوگوں کےلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کےساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کے سلسلہ میں بھی کوششیں کی جاتی ہیں ۔دونوں سرحدی اضلاع میں کووڈ کے دوران جہاں فوج کی جانب سے کئی مقاما ت پر طبی کیمپوں کا اہتمام کیاجاتا رہا ہے وہائیں لوگوں کو وائرس کے سلسلہ میں بیدار کرنے کےلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔اسی طرح پونچھ ضلع کے سلوتری علاقہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران مکینوں کے مسائل و دیگر مشکلات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔فوجی آفیسران نے کہاکہ فوج اور عوام کو مل کر سماجی برائیوں کو ختم کرنا چاہئے ۔