پونچھ//پونچھ انتظامیہ کی جانب سے بدھ کے روز ڈسٹرک ڈیو لپمنٹ کونسل کے دفتر کا افتتاح کیاگیا۔ اس موقعہ پر تمام ڈی ڈی سی، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت،ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کے علاوہ سرپنچ، پنچ اور سیاسی و سماجی لیڈران کی بڑی تعداد موجودرہے۔ڈ ی ڈ ی سی چیئر مین تعظیم اختر نے دفتر کا افتتاح کیا ۔بعد از اںڈی ڈی سی چیئر مین او ر نائب چیئر مین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انھیں یہ موقعہ فراہم کیا کہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں۔انہوں نے اس دوران تمام ڈی ڈی سی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو اپنے ووٹ دیکر اس عہدے پر فائز کیا۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حال ہیں میں ضلع پونچھ کا چارج سنبھالاہے اور آتے ہی کئی ایسے کام کئے جو سابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر نہ کر پائے تھے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جو وعدے مرکزی سرکار کی جانب سے ان کے ساتھ کئے گئے ہیں وہ پورے کرتے ہوئے انھیں اختیار دیئے جائیں گے کہ وہ عوامی کام انجام دے سکیں۔