محتشم احتشام
پونچھ//ضلع پونچھ میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دو روزہ ڈسٹرکٹ پونچھ تھروبال کوچنگ کیمپ کالج گراؤنڈ پونچھ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس کوچنگ کیمپ میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ کیمپ کے دوران محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس (وائی ایس ایس) پونچھ کے فیلڈ افسران کو نظم و ضبط اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔اختتامی تقریب میں معزز مہمانِ خصوصی، رکنِ اسمبلی حویلی پونچھ اعجاز جان نے شرکت کی اور تمام شرکاء و آفیشلز میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے پروفیسر، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ، ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پونچھ محمد قاسم، ایکٹیویٹی انچارج وجے کمار، صدر ڈسٹرکٹ پونچھ تھروبال ایسوسی ایشن جاوید احمد لون، منجربھائی اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ مشتاق احمد، حاجی باغ حسین راٹھور، راجندر سنگھ زیڈ پی ای او منڈی، سوربھ شرما (پی ای ایم)، متندر پال سنگھ (پی ای ٹی و این آئی ایس ہاکی کوچ)، پرویز ملک آفریدی، ظفر حسین شاہ (صدر جے کے سی اے پونچھ، سجاد احمد، اخلاق محمود، جہانگیر احمد (ڈی پی ٹی بی اے) اور رئیسہ کوثر (سیکریٹری، ڈی پی ٹی بی اے) کے علاوہ دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض عمران حسین شاہ نے خوش اسلوبی سے انجام دئیے۔مہمانِ خصوصی اعجاز جان نے اپنے خطاب میں سرحدی ضلع پونچھ میں تھروبال کے باضابطہ آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے نوجوانوں میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی سمت ایک مثبت اور دور رس اقدام قرار دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تھروبال سمیت دیگر کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے حکومت اور ان کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔آخر میں صدر ڈسٹرکٹ پونچھ تھروبال ایسوسی ایشن نے تمام شرکاء ، محکمہ جاتی افسران اور میڈیا برادری کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ کوچنگ کیمپ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔واضح رہے کہ یہ کیمپ ڈسٹرکٹ پونچھ تھروبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور جموں و کشمیر سیون سائیڈ تھروبال ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا۔