پونچھ//مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی بیساکھی کاتہوار روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔اس موقعہ پر گورودواروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ضلع میں سب سے بڑی تقریب سنت پورہ ڈھیرہ ننگالی صاحب میں منعقد کی گئی جس میں سکھ طبقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اگر چہ اس بار کوڈ 19کے پیش نظر دیگر اضلاع اور ملک کی دوسری ریاستوں کے عقید تمندوں کو اس تقریب میں آنے کیاجازت نہ تھی اس کے باوجود مختلف علاقوں سے عقیدتمندوں نے سنت پورہ ڈھیرہ ننگالی صاحب میں حاضر ہو کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا۔ بیساکھی کے تہوار کے سلسلہ میںضلع بھر میں لوگوں میں جوش و جذبہ نظر آیا جبکہ سنت پورہ ڈھیرہ ننگالی صاحب میں منعقدہ تقریب کے دوران سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد ماتھا ٹیکنے کے لئے آئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔اس دوران کوڈ 19کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیاگیا۔پونچھ کی عوام نے ایک بار پھراپنے روایتی بھائی چارے کو قائم رکھتے ہوئے بھرپور شرکت کرکے اپنے سکھ بھائیوں کے تہوار میں ان کا ساتھ دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے وہاں لوگوں کے تحفظ اور حفظان صحت کے حوالے سے بلاک میڈیکل افسر منڈی ڈاکٹر بھٹی کی قادت میں خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔جہاں کوڈ 19کے نمونوں کی جانچ بھی کی گئی۔ لوگوں کی جانب سے بھی وہاں پر مخصوص دکانیں سجائی گئی تھیں جن پر طرح طرح کے ساز و سامان رکھے گئے تھے جہاں لوگ خرید و فروخت کر تے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران گورو دواروے میں لنگر اور مشروبات کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔اسی طرحتحصیل منڈی ،مینڈھر اور،سرنکوٹ کے مختلف علا قوں میں بھی بیساکھی کا تہورا مذہنی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا۔مینڈھر کے اڑی جھنڈا صاحب مندر میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر کے بیساکھی کا تہورا منایا۔