جموں//ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریلیف اور باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفیٰ میر نے قانون ساز کونسل میں جانکاری دی کہ حکومت نے پونچھ ضلع کیلئے 115 کروڑ روپے لاگت والے دو بڑے فلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ سنٹرل واٹر کمیشن کو بھیج دئیے ہیں ۔ اس موقعہ پر جاوید احمد مرثال ، رومیش ارورہ اور رمیش موہن امباردار نے ضمنی سوالات پوچھے ۔