پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کی دوسری لہر آہستہ آہستہ شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس کے دوران گزشتہ روز مزید 71افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ضلع نوڈل آفیسر پونچھ زمرد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع میں گزشتہ روز کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 71افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تعداد ضلع میں ایک دن میں آنے والے کیسوں میں سب زیادہ ہے ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ نئے آنے والے کیسوں میں 18افراد کا تعلق حویلی سے ،17منڈی کے جبکہ سرنکوٹ کے 11اور مینڈھر سے 25افراد شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں کل 520مریض زیر علاج ہے ۔ضلع انتظامیہ پونچھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ پُر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں ۔