پونچھ//سفر حج بیت اللہ کیلئے شہر پونچھ سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ عید گاہ جامع مسجد پونچھ سے لبیک اللہم لبیک کی صداو¿ں کے ساتھ انتہائی جذباتی ماحول میں سوئے حرم روانہ ہوا۔ اس موقعہ پر موجود اضافی ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ ریاض آتش ،دیگر معزز شخصیات اور علمائے کرام نے عازمین حج کو نیک تمناو¿ں اور دعاو¿ں کے ساتھ وداع کیا۔ روانگی کے وقت عید گاہ جامع مسجد میں ایک پر مسرت تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں تلاوت کلام پاک کے ساتھ ساتھ نعت و منقبت کے نذرانے عقیدتمندوں کی جانب سے پیش کئے گئے۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حجاج کرام کو سفر سعید کی مبارک باد پیش کی ۔ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جن کے ذریعے عازمین حج کو دہلی کےلئے روانہ کیا گیا۔ اضافی ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ عازمین حج کی روانگی کا یہ مرحلہ ایک تہوار کا سما بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کے رشتہ داروں کی خاصی بھیڑ ان کو الوداع کرنے کے لئے ان کے ساتھ آئی ہے جو ایک خوبصورت سماں باندھ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس قافلہ میں ضلع پونچھ کے 51 عازمین حج جن میں 22پونچھ ، 24 منڈی اور5 مینڈھرسے تعلق رکھتے ہیں جنھیں براستہ مغل روڈ سرینگرکےلئے روانہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام عازمین کو کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران جہاں اپنی عبادتوں میں مصروف ہوںگے وہیں وہ اپنی قوم اور ملت کے لئے بھی دعائیں کریں خصوصی طور پر ریاست جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کے لئے دعائیں کریںگے۔اس موقعہ پرمفتی فاروق احمد مصباحی،حافظ مجید،عبدالرشید جامی، پرویز احمد آدریدی کے علاوہ تحصیلدار حویلی بھی موجود تھے جنہوں نے قافلہ کو ہری جھنڈیاں دکھا کر روانہ کیا۔
مینڈھر
مینڈھر/جاویداقبال /تحصیل کمپلیس مینڈھرکے احاطے سے 42 عازمین حج کے قافلے کو ایم ایل اے مینڈھرجاویداحمدرانانے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیااوردہلی سے عازمین حج کاقافلہ سعودی عرب کےلئے روانہ ہوگا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھرڈاکٹر تنویراحمد خان، امام وخطیب جامع مسجد مینڈھر مولانامحمدسلطان ،سینئراین سی لیڈرچوہدری ولی داد کے علاوہ دیگرمعززین موجودتھے۔اس موقعہ پر مولانامحمدسلطان نے دعافرمائی اوررشتہ داروں اورمعززین نے عازمین حج سے ریاست اورخطہ پیرپنچال کی خوشحالی ،ترقی اورامن کےلئے دعاﺅں کی استدعاکی۔
راجوری
راجوری//تحریک غلامان مصطفےٰ ﷺ نے اوقاف اسلامیہ راجوری کے اشتراک سے راجوری سے سرینگرکےلئے روانہ ہونے والے عازمین حج کے دوسرے قافلے کےلئے لنگر اوردیگرکھانے پینے کی اشیاءکااہتمام کیا۔اس دوران لوگوں نے تحریک غلامان مصطفےٰ کی ،قدیم انسانی روایات کوبرقراررکھنے کی ستائش کی۔اس موقعہ پر تحریک غلامان مصطفےٰ کے صدر افتخار ڈار اشتیاق بٹ ، شفقت وانی، یاسرلون ،آصف بٹ، شاداب میر، چوہدری لیاقت ، توصیف خان، مصطفےٰ خان، عامر خان،اخیار چودھری موجودتھے ۔انہوں نے عازمین کوسفرسعید پرروانہ ہونے کےلئے مبارکبادپیش کیں اوردعاﺅں کی استدعاکی۔افتخارڈار صدراوراشتیاق بٹ نے ضلع انتظامیہ ڈی سی راجوری اعجازاسدکاشکریہ اداکیاجو عازمین کوفراہم کی جانے والی سہولیات کی نگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے اوقاف اسلامیہ کے چیئرمین اورایڈمنسٹریٹر اوقاف عبدالقیوم ڈار کابھی شکریہ اداکیاجنھوں نے تعاون دیا ۔اس کے علاوہ علماءاہل سنت ،تحریک غلامان غوث صدرتنظیم ڈار حافط مولانا عرفان ،مطیع الرحمن ،اویس گنائی ،بازارڈار، اتحادالمسلمین کابھی شکریہ اداکیا۔