سرینگر// لیک ویو اینوائرمنٹ گولف ٹریننگ پارک ، جسے پولیس گولف کورس بھی کہا جاتا ہے ، کل شام Tee Off function کے ساتھ شروع ہوا ۔س موقع پر ڈی جی پی جے اینڈ کے دلباغ سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ڈی جی پی کا استقبال اے ڈی جی پی آرمڈ ایس جے ایم گیلانی نے کیاجبکہ اس موقعہ پر دیگر افسران بھی موجود تھے ۔جموں و کشمیر پولیس کے براس بینڈ کے دستہ نے رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ی جی پی نے باضابطہ طور پر ٹی سے گیند کھیل کر گولف کورس کو شروع کیا۔ بعد ازاں ڈی جی پی نے اس موقع پر سینئر افسران اور گالف کورس کے معاون عملے سے بھی بات چیت کی۔ڈی جی پی کو اے ڈی جی پی آرمڈنے میمونٹو پیش کیا۔اس موقعہ پر دیگر افسران کے علاوہ ڈی جی کرائم جے اینڈ کے اے کے چودھری ، منیجنگ ڈائریکٹر پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن اے جی میر ، اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر پی ایچ کیو ایم کے سنہا ، آئی جی پی ہیڈ کوارٹر پی ایچ کیو غریب داس ، آئی جی پی کشمیر وجئے کمار ، آئی، آنند جین ،امیت کمار ،عبد الجبار ، شیخ جنید ، زبیر خان ، ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری ، کشمیر میں قائم آرمڈ / آئی آر پولیس بٹالین کے تمام کمانڈنٹ اور دیگرافسران موجود تھے۔