سرینگر//سری نگر پولیس نے کووِڈ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جس کے دوران کووِڈ سیفٹی کٹس کو تقسیم کی گیا۔سرینگر پولیس نے خیر سگالی جذبے کے تحت ضرورت مند اور بے سہارا خاندانوں تک پہنچنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے بعد غریب خاندانوں میں کرونا وائرس سے متعلق سیفٹی کٹس تقسیم کیں۔پروگرام کے دوران 232 ،پریشان کن لوگوں کی کالوں کو موصول کیا جبکہ 66 ضرورت مندمریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں ،72 مریضوں کو اسپتال پہنچنے کے لئے ٹرانسپورٹ اور 95 کنبوں کودیگر امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے سری نگر سٹی کے 4 پولیس زون میں سیفٹی کٹس تقسیم کیں۔پروگرام کے تحت سری نگر پولیس نے ایک تقریب میں مستحقین اور افسران کو کروناوائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔اس تقریب کی صدارت ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کی اور کچھ مفید خیالات کا اظہار کیا تاکہ احتیاطی تدابیر اور روک تھام کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ ایس پی ایسٹ ایسٹ شیمانبی پروگرام کی کنوینر تھیں اور ایسٹ زون ایس ڈی پی او نہرو پارک ، ایس ڈی پی او کوٹھی باغ ، ایس ایچ او آر ایم باغ اور ایس ایچ او مائسمہ نے امر سنگھ کلب سونوار سری نگر میں منعقدہ اس تقریب میں شرکت کی۔