جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر، آر آربٹھناگر اور جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس کنٹرول روم کشمیر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وادی کے اعلیٰ پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت ہوئے وادی میں سیکورٹی اور کورونا ئوائرس کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لیا۔ مشیر نے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کورونا ئوائرس کے چلتے تن دہی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ئوائرس کے پھیلائو کو روکنے کولئے ہر ممکن اقدام عمل میں لایا جارہا ہے۔ اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دوسرے محکمہ جات کے ساتھ مل کر COVID-19 کے خلاف خوش اصلوبی سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کو ہیلتھ پروٹوکول (Health Protocol) عملانے پر بھی زور دیا۔ ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ لاک ڈاون کے دوران مسافرگاڑیوں اور لوگوں کی آمد رفت پر مکمل قدغن لگائی جائے۔انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کی اس بات کیلئے سراہنا کی جس کے تحت وہ اس ہنگامی صورتحال کے دوران ضرورت مند لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے رضاکاروں کی بھی سراہنا کی جو ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے میں پولیس کی مدد کیلئے سامنے آئے۔ ڈی جی پی نے سماجی اور مذہبی رہنمائوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کوویڈ19کے خطرات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے سلسلے میں افسران سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سنگھ نے زور دے کر کہا کہ پولیس اہلکاروں بالخصوص ریڈ زون اور دیگر اہم مقامات پر تعینات جوانوں کو ضروری احتیاتی سامان مہیا کئے جائیں۔ ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف روزی کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔اجلاس سے پہلے آر آربٹھناگر اور ڈی جی پی نے 15کور ہیڈ کوارٹرس کادورہ کیا جہا ں انہوں نے جی او سی ، لیفٹیننٹ جنرل بی ایس را جو کے ساتھ وادی کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔