گاندربل//پولیس پریمیر کرکٹ لیگ گاندربل آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل نے سیمی فائنل میں آر بلیوز کو 28 رنوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ۔8اکتوبر کو پولیس کی جانب سے ٹی 20 پریمیر کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا تھا جس میں ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 64 ٹیموں نے شرکت کی اورلگ بھگ 66 میچ کھیلے گئے۔چار ٹیمیں جن میں ویلی سٹارز،ایس ایس پی الیون،الیون برادرز گنگرہامہ گیراج الیون،ملک ایف سی سی ڈب،بارسو ٹرمینٹر،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل،اور آر بلیوز کوارٹر فائنل میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے،جن میں سے آر بلیوز،ڈسٹرکٹ اینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل،ویلی سٹارز اور گیراج الیون سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔پہلا سیمی فائنل آر بلیوز اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل کے مابین کھیلا گیا۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 6 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 173 رن بنائے۔سہیل اور روف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔آر بلیوز نے 20 اوور میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 رن ہی بنا پائے اور28 رنوں سے میچ ہار گئے۔ سلیم نے 26 رن دیکر 3 کھلاڑی آؤٹ کئے اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرا سیمی فائنل ویلی سٹارز اور گیراج الیون کے درمیان کھیلا گیا ۔ویلی سٹارز نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 8 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 142 رن بنائے۔گیراج الیون کی پوری ٹیم 139 رنوںپر آوٹ ہوگئی اور میچ ہار گئے۔ عاقب منظور نے 67رن بنائے اور ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔