جموں//گوجربکروال دیش تحریک انصاف نے نوجوانوں پرزوردیاہے کہ وہ پنچایتی انتخابات میں بڑھ چرھ کرحصہ لیں ۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں گوجربکروال دیش تحریک انصاف کے ریاستی صدر چودھری نزاکت کھٹانہ نے کہاکہ پنچایتی انتخابات میں نوجوان اہم رول اداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرنوجوان پنچایتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تو صوبہ جموں میںدیہی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہوگی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کی مخالف نہ کریں اورقابل نمائندوں کاانتخاب کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم اُمیدکرتے ہیں نوجوان پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں کافی جوش وخروش کامظاہرہ کریں گے۔اس دوران پریس کانفرنس میں چوہدری اسلم،مولوی عباس، چوہدری علی حسین، شوکت احمد،لیاقت چوہدری ،چوہدری سراجوودیگران بھی موجودتھے۔