منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے گلہوتی علاقہ میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعمیر کیاجارہا پنچایت گھر گزشتہ 10برسوں سے مکمل نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے پنچایتی اراکین کو کئی طرح کے مسائل درپیش ہیں ۔مکینوں و پنچایتی اراکین نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے تعمیرات شروع کرنے کے بعد کام مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ کی جانب سے صرف دیواریں مکمل کی گئی ہیں جبکہ اس پر کئی برسوں سے لینٹر ہی نہیں ڈالا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہمیشہ فنڈز کی قلت کو تعمیرمکمل نہ کئے جانے کی وجہ بتارہا ہے ۔پنچایتی اراکین نے بتایا کہ پلان مرتب کرنے کے سلسلہ میں ان کو اجلاس منعقد کرنے کے دوران کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنچایت گھر کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن متعدد یقین دہانیوں کے بعد بھی تعمیرات مکمل نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت گھر کی عمارت کو جلدازجلد مکمل کروانے کیلئے محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔