عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پلوامہ کی انسداد بدعنوانی عدالت نے منگل کو5افراد کو ایک دہائیوں پرانے مقدمے میں مجرم قرار دیا جس میں ایک جعلی سرکاری ٹیچر کی تقرری شامل ہے، انہیں بدعنوانی اور جعلسازی کے الزام میں جیل اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ بدعنوانی سے نمٹنے کے عزم کو تقویت دینے والے ایک اہم فیصلے میں خصوصی جج انسداد بدعنوانی عدالت پلوامہ ڈاکٹر نور محمد میر نے مجرموں غلام محمد شیخ ، محمد بصیر شاہ،،سید شوقین اندرابی ، محمد اشرف خان اور حمیدہ اخترکو سزا سنائی گئی۔انہوں نے کہا، ملزمین کو جے اینڈ کے پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے سیکشن 5(2) ۔ 5(1)(d) اور سیکشن 468 r/w 471, 120-B/RPC کے تحت ملزمہ حمیدہ اختر کی فرضی تقرری کے الزام میں قصوروار پایا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ مکمل چھان بین کے بعد 14 اکتوبر 2000 کو چارج شیٹ دائر کی گئی اور مقدمہ عدالتی فیصلہ کے لیے عدالت میں چلا۔ 31 مارچ 2026 کوعدالت نے فیصل میںملزم کو سزا سنائی جسکے تحت جرم کے لیے پانچ سال کی سادہ قید اورپچاس ہزار روپے جرمانہ شامل ہے۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں، انہیں مزید ایک سال کے لیے سادہ قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سزا انسداد بدعنوانی بیورو کی عوامی خدمت میں دیانتداری اور احتساب کو برقرار رکھنے کی جاری کوششوں میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔