جموں//ضلع الیکشن افسر(ڈپٹی کمشنر) رمیش کمارنے پریزائڈنگ اورپولنگ افسران کوہدایت دی ہے کہ مجوزہ اربن لوکل باڈیزانتخابات کے صاف شفاف انعقادکیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ضلع افسرنے یہ ہدایات پالی ٹیکنک کالج جموں میںپریذائڈنگ اورپولنگ افسران کیلئے منعقدہ تین روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاح کے بعدکیا۔انہوں نے افسران سے کہاکہ وہ پولنگ سے پہلے تمام تیاریاں کرلیں اورکہاکہ افسران اورملازمین الیکشن کمیشن آف انڈیاکے رہنماخطوط کی پاسداری کرتے ہوئے تندہی سے فرائض منصبی انجام دیں۔انہوں نے متعلقہ افسران اورماسٹرٹرینروں سے کہاکہ وہ پولنگ کے روزکی مشکلات سے باخبررہیں اورمتحرک رہ کرانتخابی عمل کی تکمیل یقینی بنائیں۔تربیتی پروگرام میں 3056 پولنگ اسران کوموک پول سرٹیفکیٹ، ای وی ایم ،ووٹرلسٹ اوردیگرپہلوئوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جوضلع بھرکے 154 میونسپل وارڈوں میں ہوں گے۔ٹریننگ تین دنوں میں 9شفٹوں کے تحت ہوگی اور300کلسٹرپولنگ سٹاف بھی سیشن میں حاضررہیں گے۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر ظفراحمدبانڈے، پی اوآئی ڈبلیوایم پی دویندرسنگھ بھائو ، اسسٹنٹ کمشنر نزول جسمیت سنگھ،سیکریٹری جے ایم سی سنیناشرما پریذائیڈنگ اورپولنگ افسران کوتربیت دیں گے۔بعدازاں ڈی سی نے میونسپل الیکشن کے نگرانوں کے ساتھ میٹنگ کی اوران پرکاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اچھے طریقے سے کرنے کی ہدایت دی۔