جموں//پردیش مہلاکانگریس نے پی سی سی ہیڈکوارٹرسے ڈی سی دفترجموں تک حکومت مخالف خاموش پیدل مارچ کیااوربعدازاں ڈی سی کے ذریعے ریاستی گورنرکومطالبات پرمبنی میمورنڈم سونپا۔اس دوران احتجاجی جلوس کی قیادت جنرل سیکریٹری انچارج جے اینڈکے مس نغمہ اورصدرپردیش مہلاکانگریس جے اینڈکے اندوپوارکررہی تھے ۔خاموش احتجاجی جلوس میں کثیرتعدادمیں مہلاکانگریس کی کارکنان شامل تھیں۔میمورنڈم میں جپی ڈی پی۔بی جے پی کی حکومت کی ناکامی کواُجاگرکیاگیاتھا۔اس موقعہ پراندوپوار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی عام کش پالیسیوں کے نتیجے میں آدمی کو مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مہنگا ئی کا بوجھ آدمی کے پہنچ سے باہر ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی عوام میںاضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس موقعہ پرخواتین کارکنان نے کہا کہ ملکی عوام میں اس وقت جو اضطراب پایا جارہا ہے ،وہ مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکی سرحدی عوام بھی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے باعث شدید ترین مشکلات ومسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ عوامی خواہشات کی کوئی پر واہ نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومتی اتحاد عوامی حامل کے مسائل پر غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کررہا ہے اور دونوں حکومتی پارٹیاں ایک پیج پر ہے ۔اس دوران کہاگیاکہ سرحدی عوام کی مشکلات کیلئے مودی حکومت ذمہ دار ہے اورآئے روزہمارے جوان جان بحق ہورہے ہیں۔اس موقعہ پر وندنامکھنوترا، سشماچودھری،سنتوش شرما، گیتاڈوگرہ،سنیتاراجپوت ، ریتاکنوجیہ،ویناکماری ودیگران بھی موجودتھیں۔