مینڈھر //گور نمنٹ پرائمری سکول کیری ٹاپ کی اراضی پر غیر قانونی طورپر قبضے کا عمل مسلسل جاری ہے تاہم ابھی تک محکمہ تعلیم کی جانب سے اراضی کی نشاندہی ہی نہیں کروائی جاسکی ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سکول کی زمین پر کچھ مکینوں کی جانب سے غیر قانونی طورپر تجاوز کی گئی ہے جبکہ اب اراضی پر مکمل طورپر قبضہ کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے محکمہ تعلیم کو ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سکول کی اراضی کی نشاندہی کروائی جائے تاہم اس کے باوجود بھی محکمہ تعلیم نے سکول کی نشاندہی نہیں کروائی ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سکول کی اراضی سے قبضہ ہٹانے کیلئے جلد از جلد نشاندہی کروائی جائے جبکہ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے جان بوجھ کر اس عمل میں تاخیر کرنے کے سلسلہ میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔