جموں//ڈوگرہ صدر سبھا نے تاریخی 25 ویں چھڑی یاترا منعقد ہونے سے قبل منگل کے روز صحت و صفائی مہم کا اہتمام کیا ۔پر منڈل شرائن کو ڈوگرہ سماج میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور وہاں آخری رسومات انجام دینے کی ایک خاص اہمیت ہے۔ان باتوں کا اظہار شری لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ ٹرسٹ اور ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے متبری دیویکا ُگُپت گنگا) اور پرمنڈل شرائنوں کے گرد و نواح میں تاریخی 25 ویں چھڑی یاترا منعقد ہونے سے قبل صفائی مہم کے اختتام پر کیا،جو کہ4اپریل کومنعقد ہو رہی ہے۔صفائی مہم میں ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن ، ڈوگرہ لاء کالج، اور ڈوگرہ ڈگری کالج کے سینکڑوں این ایس ایس رضاکاروں کے علااوہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پر منڈل نے بھی صفائی و ستھرائی مہم میں شرکت کی۔ صفائی مہم میں علاقہ کے لوگوں بشمول سانبہ انتظامیہ کے اہلکاروں ،سرپنچوں، پنچوں ،لمبرداروں اور چوکیداروں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے ریاست کے لوگوں کو تاریخی 25 ویں سالانہ چھڑی یاترا میں شرکت کرنے کی اپیل کی جو 4۔اپریل سے شروع ہوگی ،جسکے بعد تین روزہ میلہ بھی منعقد ہوگا، جو پہلی نوراترہ یعنی کہ6 ۔اپریل کو اختتام پذیر ہوگی۔چھڑی یاترا شری لکشمی نرائن مندر گاندھی نگر سے پوجا ارچنا کے بعدصُبح 9 بجے شروع ہوگی، جس میں شمالی ہند کے لاکھوں یاتریوں کے آمد کی توقع ہے۔اس موقعہ پر ایس سی ریکھی،کلبھوشن بالی، کپل سلاتھیہ، پی سی گپتا، ست پال ورما ، سیکرٹری دھرمارتھ ٹرسٹ بنسی لعل، نوڈل افسر ڈاکٹر راجیش اور پولیس و مقامی سکول کے پرنسپل بھی موجود تھے۔