اسلام آباد // پاکستان میں 15 جون سے اب تک بارش کے الگ الگ واقعات میں کم از کم 163 افراد کی موت اور 101 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شیئر کر کے 15 اگست سے 30 اگست تک بارش سے متعلق شدید واقعات میں ہوئی اموات اور زخمیوں کے تعلق سے معلومات فراہم کی گئی ہے ۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سرکار کے متعلقہ محکمہ ، فوج اور غیر سرکاری تنظیمیں متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، جہاں 61 افراد کی موت ہو گئی اور 22 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 59 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔