نئی دہلی// بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آج اشارہ کیا کہ پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس دس دن کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے کہ تاکہ 25سے زیادہ زیر التوا بل پاس کرائے جاسکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی منگل کو پارلیمنٹ کی لائبریری میں ہوئی میٹنگ میں مسٹر شاہ نے اس ضمن میں اشارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ 25سے زیادہ بل پاس کرائے جانے ہیں اور اس کے لئے پارلیمنٹ اجلاس دس دن اور بڑھانا ہوگا۔اس کے لئے وہ تیار رہیں۔ میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ،بی جے پی کے کارگزار صڈر جگت پرکاش نڈا،راجیہ سبھا میں بی جے پی کے لیڈر تھاور چندگہلوت ،پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی وغیرہ بھی موجود تھے ۔میٹنگ میں بی جے پی کے نئے پارٹی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی شامل ہوئے اور ارکان پارلیمنٹ سے ان کا تعارف کرایاگیا۔ میٹنگ میں مرکزی جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے ہر کھیت اور ہر گھر میں جل پہنچانے کے حکومت کے عہد اور اس پر عمل درآمدی کے روڈمیپ کے سلسلے میں ایک پیش کش دی گئی۔ملک کے مختلف حصوں میں پانی کی فراہمی کی صورت حال کی تفصیل دی اور جن ملکوں میں پانی ایک دم ختم ہوگیاتھا۔ان ملکوں میں کس طرح سے پانی کو پھر سے لایاگیا۔ان کے تجربوں کی معلومات دی گئی۔ذرائع کے مطابق مسٹر شیکھاوت نے ارکان پارلیمنٹ سے اپنے اپنے علاقے میں آبی بحران کے نقائط کو نوٹ کرنے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مشورے دینے کی اپیل کی ہے ۔یواین آئی