ڈوڈہ //جموں و کشمیر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ضلع اکائی ڈوڈہ نے رہبر تعلیم کا سمگرا کے تحت بقایاجات کی ادائیگی، اپنی معیاد پوری کرنے والے آر ای ٹیز کو مستقل کرنے،رہبر تعلیم اساتذہ کو گریڈ دوم و سوم اساتذہ کا درجہ دینے کا عمل شروع کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا ہے۔ضلع صدر ٹیچر جائنٹ ایکشن کمیٹی سجاد ملک کی قیادت میں جمعرات کو اساتذہ کے ایک وفد نے حال ہی میں تعینات کئے گئے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ پرلہاد بھگت سے ملاقات کرکے ان کا استقبال کیا۔اس دوران انہوں رہبر تعلیم اساتذہ کو درپیش کئی مسائل سے آگاہ کیاجن میں سمگرا کے تحت بقایاجات، اپنی معیاد کو پہنچنے والے آر ای ٹی کی مستقل فائلوں پر کام شروع کرنے، عسر و بھٹیاس زون کے اساتذہ کی تنخواہ واگذار کرنا شامل ہے۔سی ای او نے اساتذہ کے وفد کو یقین دلایا کہ ان مسائل کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھائیں۔