راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل میں بدھ کی صبح منیگام سمبل بائی پاس پر وتہ لار کے مقام پر زیر تعمیر نئے کلوٹ پر تیل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں موجود تیل پھیل گیا۔ تیل ٹینکر زیر رجسٹریشن نمبر PB02FB2307 مبینہ طور پر منیگام سمبل بائی پاس پر وتہ لار کے مقام پر نئے تعمر ہوررہے کلوٹ پر ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک کے کنارے پر الٹ گیا۔حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اس واقعے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹینکر میں موجود تیل کا بڑا اخراج ہوا، جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا جس کے باعث سفر کرنے والے مسافروں کے لیے حفاظتی خطرات کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔حادثے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئیں اور تیل کے رساؤ پر قابو پانے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے بچاو کاروائی شروع کردی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔