بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ٹھنڈمہ کریری علاقے میں کھیل میدان کی عدم دستیابی کی وجہ سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔گاؤں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ذی عزت لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں اگرچہ چھوٹا سا میدان موجود ہے لیکن وہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ زیشان احمد نامی ایک نوجوان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ اگر یہاں کھیل کا میدان ہوتا تو نوجوان لڑکے کھیل کو ترجیح دیکر اپنے گاؤں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کا نام روشن کرتے ۔ اسکے علاوہ صحت کو تندرست رکھنے کے ساتھ معشرے کو منشیاتی برائیوں اور منشیات کی لت سے دور رکھنے میں کامیاب ہوجاتے۔نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہے جنہوںنے ہمارے گاؤں میں کھیل کے میدان کی عدم موجودگی کے باوجود 2014 میں افروٹ سپورٹس کلب بارہمولہ نامی ایک بہترین سپورٹس کلب کو مورض وجود میں لاکر گاؤں کے کھلاڑیوں کو کشمیر کے بڑے ٹورنامنٹس میں شرکت کراکر اپنا لوہا منوانے کا موقع فراہم کرایا۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پاس ایک بڑا میدان ہوتا تو ہم بھی یہاں بڑے بڑے ٹورنامنٹس کراکر نوجوانوں کے کھیل میں مزید نکھار لانے میں کامیابی حاصل کر کے اُ ن کو آگے بڑھنے میں مدد کرنے میں کامیاب ہوجاتے۔ نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری دیرینہ مانگ اعلیٰ حکام تک پہنچاکرکر ہمارے اس مسئلے کا ازالہ کرائے۔