نوشہرہ //جموں پونچھ شاہراہ پر ناریاں کے مقام پر ٹپر حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹرشدید طور پر زخمی ہوگئے جن کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ راجوری سے نوشہرہ کی طرف آرہا ٹپر زیر نمبرJK14B-7787ناریاں کے مقام پر حادثے کاشکار ہوکر درختوں کے بیچ گراجس کی وجہ سے ڈرائیور لیاقت علی عمر اٹھائیس سال ولد عبدالرحمن و کنڈیکٹر محمد محافظ عمر اٹھارہ سال ولد محمد فرید ساکنان ڈھنی دھار راجوری شدید طور پر زخمی ہوئے جن دونوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے نوشہرہ ہسپتال لایاگیا جہاں ان کو طبی علاج فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج معالجہ کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس در ج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔