سونااورچاندی کی قیمتیں گھٹ گئیں
ممبئی //مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ملک سے خطاب کے بعد ایک طرف ہندوستانی شیئر بازار میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے، اور دوسری طرف سونے و چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ٹرمپ کے تازہ بیانات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں امریکہ کوئی بڑا قدم اٹھا سکتا ہے۔ اس بیان کے بعد ڈالر میں نمایاں مضبوطی آئی، جس کے باعث عالمی سطح سے لے کر ایم سی ایکس تک سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی۔
چاندی کی قیمت تقریباً 13,000 روپے گر کر 2,29,888 روپے فی کلوگرام پر آ گئی، جو عالمی حالات کا مظہر ہے۔ اسی طرح سونے کی قیمت میں بھی بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ملٹی کموڈیٹی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2200 روپے کم ہو کر 1,51,161 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2.15 فیصد گر کر 4,710.95 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ چاندی کی قیمت 5.20 فیصد گر کر 72.108 ڈالر فی اونس رہ گئی۔ایشیائی بازار دباو میں آ گیا ہے۔ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 105 ڈالر تک پہنچ گئی، ہے جس کا اثر جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار پر بھی واضح نظر آیا۔