مہور//مہور ہیڈ کوٹر سے تقریباً7کلومیٹر کی دوری پر ساڑھ کے مقام پر آج تین بجے کے قریب عبدالغنی قاضی کی ایک بکری کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی۔مقامی لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا اس حادثہ کے بعد محکمہ بجلی کا کوئی بھی ملازم موقعہ پر نہیں آیا۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ بجلی ٹرانسفارمر کے اردگرد کسی قسم کی باڑ یا روک نہیں لگائی گئی ہے اور صرف جھاڑیاں اور درخت ہیں جس کی وجہ سے بکری کی موت واقع ہوئی۔