کنگن//ٹراما اسپتال کنگن میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے پانی کی پائپیں پھٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے اسپتال میں پانی نایاب ہوا ۔ کئی تیماداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹراما ہسپتال کنگن کے بیت الخلاء میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث بیماروں اور تیمارداروں کو حاجت بشری کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیت الخلا ء میں گندگی جمع ہونے سے وہاں پر بدبو پھیلی ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے اسپتال میںپانی کی پائپیں پھٹ گئی ہیں، جن کوفوری طور ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ہسپتال کے ایک ملازم نے بتایا کہ اگرچہ درجہ حرارت کی کمی کے باعث دوپہر دو بجے تک پانی کی سپلائی متاثر رہتی ہے لیکن دوپہر کے بعد کے بعد پانی کی سپلائی بحال ہوجاتی ہے۔