بارہمولہ/ /واگورہ وترگام کے کہیل میدان پر کھیلے جارہے ویلی ساکسر لیگ میں افروٹ الیون فٹبال کلب نے ویزر فٹبال کلب کو 5 صفر سے شکست دی۔ باسم بشیر نے آٹھویں منٹ میں پہلا گول کرکے افروٹ کو برتری دلائی اسکے تین منٹ بعد ہی مبشر نظیر نے ایک اور گول کرکے دو صفر کی برتری دلائی۔پہلے وقفے تک ویزر کی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی۔ دوسرے وقفہ شروع ہوتے ہی عابد غنی نے ایک اور شاندار گول کرکے کر ٹیم کو تین صفر کے سکور پر لایا۔دوسرے وقفے کے آخری لمحات میں عمر فاروق اور فیاض لون نے مزید2 گول کرکے افروٹ الیون فٹبال کلب کو 5صفر کی برتری دلائی جو آخر ی وقت تک برقرار رہی۔