جموں //پردیش ویشو کرما سبھا جموں وکشمیر کی طرف سے ویشو کرما ڈے کے موقعہ پرشوبھا یاترا نکالی گئی ۔یاترا کو بخشی نگر سے اکھل بھارتیہ ویشو کرما مہا سبھا کے صدر لال ویشوکرما نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔یاتراکنال روڈ ،جیول چوک ،گمٹ ،رگھو ناتھ بازار ،سٹی چوک ،اندراچوک اور میڈیکل کالج سے ہوتے ہوئے واپس گورامندر بخشی میں جا کر اختتام پذیر ہو ئی ۔شوبھا یا ترا میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔یاتریوں کی طرف سے اس موقعہ پر بھجن کرتن کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پردیش ویشو کرما سبھا صدر ششی ورما نے یاترا میں بڑی تعداد میں شر کت کر نے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔یاترا میں پونم ورما ،لکھ پت رائے ، مدن لال ،لال چند ،رتن ورما ودیگران نے بی شرکت کی ۔