بھدرواہ //جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما نے گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کا دورہ کیا جہاں پر کالج کے پرنسپل، سٹاف اور طلاب نے شاندار استقبال کیا اور این سی سی افسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی زیر نگرانی گارڈ آف ہانر پیش گیا۔وائس چانسلر کے اعزاز میں مس پریا اور پارٹی کی جانب سے استقبالیہ گانا پیش کیا گیا اور کالج کے سٹاف و طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ تبادلہ خیال کی نشست پروفیسر ایس ایس بھلوال کی جانب سے خطبہ استقبالیہ پیش کرنے کے ساتھ ہی شروع کیا گیا۔ پروفیسر بھلوال نے وی سی کو کالج کے مسائل کی جانکاری دی گئی۔اس دوران وی سی نے طلاب کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالات کا جواب بھی دیا۔کالج کے پرنسپل نے بھی کالج کی مفصل جانکاری دی۔ وی سی نے اپنے خطاب میں کالج کے پرنسپل ،سٹاف اور طلاب کے کاوشوں کی ستائش کی اور طلاب کو اخلاقی اقدار کے بڑھتے ہوئے مطابقت پر خطبہ دیتے ہوئے ایک سود مند لیکچر دیا۔ انہوں نے یو جی اور پی جی سطح پر سی بی سی ایس کے مدعوں ، کالج فیکلٹی سے ریسرچ گائیڈز مہیا کرنے، سرمائی زون کے افلیئٹڈ کالجوں کے اکیڈمک اور امتحانی سسٹم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پروگرام میں نظامت کے فرائض ایچ او ڈی پروفیسر پرتھوی راج نے انجام دئے جبکہ ایچ او ڈی باٹونی ڈاکٹر جاوید اقبال زرگر نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔