عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // ایک اہم پیش رفت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 15ماہ کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر کو انتظامی منظوری دیدی۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل جی کے احکامات کے تحت حکومتی آرڈر مورخہ 16اکتوبر 2024 کی رو سے وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کے درجہ کی حیثیت ہوگی۔ مزید برآں ایڈوائزر ناصر اسلم وانی کی ماہانہ تنخواہ کنسالیڈیٹیڈ بنیاد کی ہوگی جو 80000روپے ہوگی۔نیز موٹر گراجز محکمہ انہیں ترانسپورٹ فراہم کرے گا اور اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ انہیں مفت سرکاری رہائش فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے انہیں دیگر معاملات فراہم کی جائیں گی۔