راجوری //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے دورہ ٔ راجوری کے دوران پی ڈی پی کے ریاستی سیکریٹری و نوجوان لیڈر شہزاد خان کے گھر جاکر ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ۔ان کے ہمراہ وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امورصارفین و قبائلی امور چوہدری ذوالفقار علی ،پی ڈی پی یوتھ کے صدر وحید پرے و دیگران بھی تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے شہزاد خان کی ڈھارس بندھاتے ہوئے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںلواحقین کے ساتھ برابر کی شریک ہیں اور مرحومہ کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کرتی ہیں ۔اس دوران فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور مرحومہ کے حق میں دعائیں مانگی گئیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر برائے تعمیرات عامہ و حکومت کے ترجمان نعیم اختر نے بھی شہزاد خان کی رہائش گاہ واقع راجوری پہنچ کر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ان کے علاوہ دیگر سماجی ،سیاسی ومذہبی رہنمابھی بڑی تعداد میں تعزیت پرسی کیلئے شہزاد خان کے گھر پہنچے ۔