ڈوڈہ //وزیر برائے صحت عامہ ،آبپاشی،فلڈ کنٹرول شام لعل چودھری نے وزیر مملکت برائے تعلیم ،سیاحت ،دیہی ترقی و قبائلی امور ،انفارمیشن ،آر اینڈ بی ، وائی ایس ایس اور تمدن شکتی پریہار کے ہمراہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلس میں ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال، چیف انجینئر پی ایچ ای و اری گیشن ،ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ، اے ڈی ڈی سی ،اے ڈی سی ،ایگیکٹو انجینئران کے علاوہ ضلع کے دیگرافسروں نے شرکت کی۔اجلس میں مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی کارکردگی پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا اور پروجکیٹوں کو عملانے میں در پیش روکاوٹوں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔وزراء کو اہم پروجیکٹوں بشمول شوا ڈال برج، گورنمن ٹ میڈیکل کالج گھٹ،گورنمنٹ کالج بیولی،منی سیکرٹریٹ ڈوڈہ، سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ کی پیش رفت کی جانکاری دی گئی۔وزیر صحت عامہ شام لعل چودھری نے ضلع میں پانی سپلائی کی پوزیشن کا جائزہ لیا اور متعلقین سے پانی کی سپلائی میں اضافہ کرنے کے لئے معقول اقدام کرنے پر زور دیا ۔انہون نے سال کے آخر تک کم سے کم20سکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو راحت تب ہی ہو سکتی ہے جب مختلف سکمیں مکمل ہو جائیں گی۔شکتی پریہار نیکہا کہ سرکار کا ایجنڈا اچھی گورننس ہے اور سکے لئے انہوں نے امکانات تلاشنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کو مہیا کرکے دیہی آبادی کو راحت دی جا سکتی ہے۔تعلیم کا ایک اہم شعبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے سی ای او کو سٹاف میں معقولیت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقعہ پر ان ہون نے20 آر ای ٹی اساتذہ میں باقاعدگی کے احکامات بھی اجرا کئے۔