بارہمولہ //ورمل کپ کے کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر افروٹ الیون نے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔سلامی بلے باز سمیر احمد نے اگرچہ شاندار شروعات کرتے ہوئے 19گیندوں پر 36 رنز بنائے لیکن مڈل آرڈر میں افروٹ الیون کی بلے بازی لڑکھڑائی دکھائی دی اور آخری اورز میں شوکت اور یعقوب نے ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور مقررہ 20اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز تک پہنچایا۔ شوکت نے 23 جبکہ یعقوب نے 21 رنز بنائے ۔ گولڈ سٹار بارہمولہ کی جانب سے عابد نے دو وکٹیں لیں ۔جواب میں اگرچہ گولڈ سٹار بارہمولہ نے دھماکے دار شروعات کرتے ہوئے 9 اوور میں 90رنز بنائے لیکن یعقوب اور شاہد نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے گولڈ سٹار بارہمولہ کو دفاعی انداز اپنانے پر مجبور کیا اور میچ کو بیسویں اوور تک لے جانے میں کامیاب ہوئے ۔