عاصف بٹ
کشتواڑ//اتوار و سوموار کی درمیانی شب ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقہ جات میں تازہ برفباری ہوئی جسکے بعد حکام نے مرگن و سنتھن سڑک رابطوں کو احتیاتی طور بند رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار و سوموار کی درمیانی شب کشتواڑ کے اوپری علاقہ جات جن میںواڑون ،مرگن، سنتھن ،داسبال و دیگر مقامات شامل ہیں، پر کئی انچ تازہ برفباری درج کی گئی۔ واڑون کے کئی مقامات پر ایک سے دو انچ تک برفباری ہوئی جس سے درجہ حرارت میںمزید کمی واقع ہوئی جبکہ مرگن و سنتھن ٹاپ پر بھی تازہ برفباری درج کی گئی جسکے بعد انتظامیہ نے احتیاتی طور ان سڑک رابطوں کو آمدورفت کیلئے بند کردیا ۔ کوکرناگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق سڑک پر تازہ برفباری و پھسلن پیدا ہونے اور آنے و انے والے دنوں میں مزید برفباری کے پیش نظرسڑک کو اگلےاحکامات تک بند رکھاجائےگا۔
Package