نئی دہلی// صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کل یہاں نیپال کے آرمی چیف جنرل پربھو رام شرما کو ہندوستانی فوج کے اعزازی جنرل کے خطاب سے نوازا۔مسٹر رام ناتھ کووند نے بدھ کے روز راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی تقریب میں جنرل پربھو رام شرما کو یہ خطاب دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ ایک دیرینہ روایت ہے کہ وہ ایک دوسرے کے آرمی چیف کو اپنی فوج کے اعزازی جنرل کا خطاب دیتے ہیں۔