منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کی پنچایت نیلی میں محکمہ جل شکتی کا نظام انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے اب پانی کی سپلائی بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ درجنوں گھروں میں پانی سپلائی کرنے کیلئے ایک واٹر ٹینک کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی لیکن اس کے بعد ٹینک کی مرمت کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا اور اب اس کی حالت انتہائی خراب ہو گئی کے ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے ٹینک رسنا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے درجنوں گھروں کی سپلائی متاثر ہو نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دیہا ت میں پانی سپلائی کو معیاری بنانے کیلئے متعلقہ ملازمین و اعلیٰ آفیسران سے بھیررجوع کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ واٹر سپلائی سکیم بالخصوص پانی جمع کرنے والے ٹینک کی مرمت کروائی جائے تاکہ عام لوگوں کی سپلائی متاثر نہ ہو ۔