کنگن//دراس سے سونہ مرگ آرہی ایک کار رات کے دوران ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکر نیلہ گراٹھ کے مقام پرڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر100فٹ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں دوشدیدزخمیوں کو سکمزصورہ منتقل کیاگیا ہے۔دراس سے سونہ مرگ آرہی ایک Swift کار زیرچیسزنمبر01AS 1366 CHنیلہ گراٹھ سونہ مرگ کے قریب ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں تین افراد جن کی شناخت سٹینزن گیالٹون،سٹینزن ریچن قائصراورٹائمورساکن فنٹسونگ لیہہ کے طور ہوئی،زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سونہ مرگ پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اورزخمیوں کو کھائی سے اوپر لایااورپرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعددوزخمیوں کومزید علاج کیلئے سکمزصورہ منتقل کیاگیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ رات کے دوران پیش آیاجس کی وجہ سے زخمیوں کا کافی خون ضائع ہوگیاتھا۔معلوم ہوا ہے کہ سرینگر لیہہ شاہراہ پررات کے دوران مسافر گاڑیوں کی آواجاہی کاسلسلہ جارہ رہتاہے جس کی وجہ سے شاہراہ پرحادثات کاخطرہ رہتا ہے۔