جموں //نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔ ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے ان کی مانگوں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے احتجاج کر رہے ملازمین نے اپنی مانگوں کے حق اور ریاستی انتظامیہ کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔یاد رہے مارچ 2017میں ملازمین کی جانب سے کی گئی 15روزہ بھوک ہڑتال کے انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے زیر نمبر 151-HMEof2017کے تحت 4آفیسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کمیٹی کو ہدایات جاری کیں گئی تھی کہ دو ماہ کے اندر ہی ملازمین کی مشکلات و مسائل پر مبنی رپورٹ تیار کر کے پیش کی جائے تاہم مذکورہ کمیٹی رپورٹ پیش کر نے میں ناکام رہی جس کے چلتے 20دسمبر 2018کو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال شروع کی تھی تاہم ریاستی حکومت کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے دوبارہ سے کام کاج شروع کر دیا تھا لیکن ان ملازمین کو مانگوں کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین نے ایک بار پھر سے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج شروع کر دیا ہے تاکہ حکومت کو اس کا وعدہ و یقین دہانی یاد کروائی جاسکے ۔اس موقعہ پر ملازمین نے متنبہ کیا کہ اگر ان کی مانگوں کو جلداز جلد پورا نہیں کیا گیا تو ریاست گیر ہڑتال کو دوبارہ سے شروع کر دیں گے ۔