نئی دہلی//نیتی آیوگ کی عمارت ‘نیتی بھون’ میں ایک ملازم کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد کمیشن کی عمارت کو سیل کردیا گیا ہے اور اندرونی کمپلکس کو سینی ٹائز کیا جارہا ہے ۔نیتی آیوگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کل آیوگ کی عمارت میں کام کرنے والے ایک ملازم میں کورونا کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔نیتی آیوگ وزارت صحت کی رہنما ہدایات کے مطابق ضروری تمام پروٹوکول پر عمل کررہا ہے اور عمارت کو سیل کردیا گیا ہے ۔